ہندی دیوس کے موقع پر امت شاہ نے کہاتھاکہ پورے ملک کی زبان ہندی ہونی چاہیے جس پر ملک بھر میں ہنگامہ ہوا ۔ خود کرناٹک اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں بی جے پی کے وزراءاعلی نے بھی امت شاہ کے بیان کی مخالفت کی
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے ملک بھر کی ایک زبان ہونے چاہیے والے بیان پر وضاحت پیش کی۔ انہوں نے کہا، ”میں نے علاقائی زبانوں پر ہندی کو فوقیت دینے کی بات کبھی نہیں کی۔ میں صرف اتنی گزارش کی تھی کہ اپنی مادری زبان کے بعد ہندی کو دوری سرکاری زبان کے طور پر سیکھنا چاہئے۔“
امت شاہ نے مزید کہا، ”میں خود ایک غیر ہندی ریاست گجرات سے تعلق رکھتا ہوں۔ اگر کچھ لوگوں کو سیاست کرنی ہے تو یہ ان کی مرضی ہے۔
واضح رہے کہ ہندی دیوس کے موقع پر امت شاہ نے کہاتھاکہ پورے ملک کی زبان ہندی ہونی چاہیے جس پر ملک بھر میں ہنگامہ ہوا ۔ خود کرناٹک اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں بی جے پی کے وزراءاعلی نے بھی امت شاہ کے بیان کی مخالفت کی اور اپنی ریاستی زبان کو ترجیح دیا جس کے بعد امت شاہ نے آج صفائی پیش کی ہے ۔






