اکبرالدین اویسی تلنگانہ پبلک اکاونٹ کمیٹی کے چیئرمین مقرر ! 




حیدرآباد: تلنگانہ اسمبلی میں مجلس اتحاد المسلمین کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کو پبلک اکاونٹ کمیٹی کا چیئرمین نامزد کیا گیا۔

پبلک اکاونٹ کمیٹی کے ممبران میں کانگریس کے رکن اسمبلی ڈی سریدھر بابو اور تلگودیشم کے رکن اسمبلی ایس وینکٹ ویریا شامل ہیں۔

قبل ازیں کانگریس کے 12 ایم ایل ایز کی ٹی آر ایس میں شمولیت کے بعد کانگریس کی اصل اپوزیشن کی حیثیت ختم ہوگئی تھی۔ فی الحال اسمبلی میں کانگریس کے 6 اور ایم آئی ایم کے 7 ایم ایل ایز ہیں جبکہ ٹی ڈی پی کے 2 اور بی جے پی کا ایک رکن اسمبلی ہے۔

اسپیکر تلنگانہ قانون ساز اسمبلی پی سرینواس ریڈی نے آج مختلف کمیٹیوں میں تقرری کا اعلان کیا ہے۔

ایم آئی ایم کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین، اے جیون ریڈی کو انڈر ٹیکنگ کمیٹی کا چیئرمین، ایس راملنگا ریڈی کو اسٹیمٹ کمیٹی کا چیئرمین اور این نریندر کو ریلوے زونل کمیٹی کا ممبر مقرر کیا گیا۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *