امریکی صدر ٹرمپ کی تقریرمیں اسلامی دہشت گردی جیسے الفاظ کا استعمال ۔ پی ایم مودی نے کھڑ ے ہوکر تالیاں بجائی

دنیا سے انتہاءپسند اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم پرعزم ہیں“ ۔ امریکی صدر کے اس جملہ پر مجمع سے زور دار تالیاں لگائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی اپنی جگہ سے کھڑے ہوکر ٹرمپ کے اس بیان پر تالیاں لگائی
ہیوسٹن نئی دہلی (ملت ٹائمز)
تحفظ ،سلامتی اور آزاد ی کیلئے ہم بنیاد پرستی اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کام کررہے ہیں ۔ یہ متنازع اور پوری مسلم کمیونٹی کی دل آزاری پر مبنی بیان امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے دیاہے ۔ امریکی شہر ہیوسٹن میں گذشتہ کل ہند نزادا مریکیوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کے اعزاز میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا جس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر ڈونالڈ ٹرمپ نے تقریبا 23 منٹ پر مشتمل خطاب کیاجس میںہندوستان اور امریکہ کے ساتھ گہرے دوستاتہ تعلقات کا تذکرہ کیا،نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ ہندوستان کیلئے غیر معمولی کام کررہے ہیں۔اسی خطاب میں انہوں نے اسلامی دہشت گردی کا لفظ استعمال کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ ہم ان تمام انڈین اور امریکی فوجیوں کی قدر کرتے ہیں جو عوام کی حفاظت میں مصروف ہیں ۔ ”دنیا سے انتہاءپسند اسلامی دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے ہم پرعزم ہیں“ ۔ امریکی صدر کے اس جملہ پر مجمع سے زور دار تالیاں لگائی ۔ وزیر اعظم نریندر مودی ۔ وزیر خارجہ جے شنکر نے بھی اپنی جگہ سے کھڑے ہوکر ٹرمپ کے اس بیان پر تالیاں لگائی ۔

https://twitter.com/kushkiku07/status/1175846997439311873

امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے اسلامی دہشت گردی کے علاوہ سرحدی تحفظ اور در اندازی کا بھی تفصیلی تذکرہ حالاں کہ انہوں نے تجارتی تعلقات کے حوالے سے کوئی تذکرہ نہیں کیا ۔

SHARE