بی جے پی کی خاتون رہنما نے خودسوزی کی کوشش کی، حالت نازک




 سہارنپور: دیوبند علاقے میں بی جے پی کی رہنما ششی تیاگی نے ہفتے کے دن بی جے پی رکن اسمبلی کے گھر کے باہر خود سوزی کی کوشش کی۔

سہارنپور کے دیوبند میں بی جے پی کی خاتون رہنما ششی تیاگی نے بی جے پی رکن اسمبلی برجیش سنگھ کے گھر کے باہر خودسوزی کی کوشش کی۔ ضلع پنچایت کی رکن ششی تیاگی کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اس دوران ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کو ہسپتال لے جایا گیا۔

بی جے پی کی رہنما ششی تیاگی نے بی جے پی رکن اسمبلی کنور برجیش سنگھ پر ان کے خاندان کے لوگوں کو جھوٹے مقدمہ میں پھنسانے کا الزام لگایا تھا۔

جمعہ کی شام کو ہی محترمہ تیاگی نے ہفتے کی صبح دس بجے رکن اسمبلی کے گھر کے سامنے خود کو آگ لگانے کے لیے پہلے سے ہی خبردار کردیا تھا۔

ان کی اس بات کو پولیس اور اور رہنماؤں نے سنجیدگی سے نہیں لیا اور وہ خود کو آگ لگانے کے لیے ایم ایل اے کے گھر کے باہر پہنچ گئیں، ششی تیاگی نے جیسے ہی اپنے اوپر مٹی کا تیل ڈالا اسی وقت پولیس نے ان کو حراست میں لے لیا، بیچ بچاؤ میں بی جے پی شہر صدر گجراج رانا کی بھی حالت بگڑ گئی وہ دل کی مریض بتائے جاتے ہیں۔

ان دونوں کو سی ایچ سی لے جایاگیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت ششی تیاگی نے خود کو آگ لگانے کی کوشش کی اس وقت ایم ایل اے اپنے گھر پر نہیں تھے۔ ایک دن پہلے بی جے پی ایم ایل اے برجیش سنگھ نے ششی تیاگی کے الزامات کو بےبنیاد بتایا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے اور وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو اس پورے معاملے کی اطلاع ہر پل دی جا رہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *