آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظورعالم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس ایوارڈ کا نام شاہ ولی اللہ رکھاگیا ہے جس کا مقصد ماضی کی تاریخ جاننا،اس کے ہیرو کو یادر کھنا اور پھر اس کی روشنی میں اپنے حالات کا جائزہ لینااور سبق سیکھنا ہے
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز کے تیرہویں شاہ ولی اللہ ایوارڈ سے پروفیسر عبید اللہ فہد کو آج جامعہ ہمدرد کے کنونشن ہال میں ایک تقریب کے دوران سرفراز کیاگیا ۔ پروفیسر عبید اللہ فہد کی اسلامی سیاسات میں نمایاں اور قابل ذکر خدمات ہے ۔ اسلامی کے شورائی نظام پر انہوں نے نمایاں کام کیا ہے جس کی بنیاد آئی او ایس کی ایوراڈ کمیٹی نے تیرہویں شاہ ولی اللہ ایوارڈ کیلئے ان کا انتخاب کیا ۔ پروفیسر عبید اللہ علی گڑھ مسلم یونیورسیٹی میں شعبہ اسلامیات کے صدر ہیں ۔متعدد کتابوں کے مصنف ہیں ۔ دوسو سے زائد سمینار میں شرکت کرچکے ہیں ۔ سینکڑوں مقالات لکھ چکے ہیں ۔ ہندوستان کے مشہور راجہ پرتھوی چوہان کے خاندان سے ان کا تعلق ہے ۔ ایوارڈ میں ایک لاکھ روپے کا چیک ، سپاس نامہ اور مومینٹوں پیش کیاگیا ۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر عبید اللہ فہد نے کہاکہ اسلام کا سیاسی نظام سب سے اہم اور سب سے زیادہ جمہوری ہے لیکن اس پر بہت کم توجہ دی گئی ہے اور بہت کم کام ہوا ہے ۔
آئی او ایس کے چیرمین ڈاکٹر محمد منظورعالم نے اپنے خطاب میں کہاکہ اس ایوارڈ کا نام شاہ ولی اللہ رکھاگیا ہے جس کا مقصد ماضی کی تاریخ جاننا،اس کے ہیرو کو یادر کھنا اور پھر اس کی روشنی میں اپنے حالات کا جائزہ لینااور سبق سیکھنا ہے ۔ دنیا میں وہی قوم زندہ رہتی ہے جو اپنی تاریخ یادرکھتی ہے ۔تقریب کی صدارت کا فریضہ پروفیسر یاسین مظہر صدیقی نے انجام دیا ۔اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ اسلامی سیاست کی جب بات کرتے ہیں تو براہ راست خلافت راشدہ کے نفاذ کی بات کرتے ہیں حالاں کہ اب ممکن نہیں ہے ،ہمیں قرآن وحدیث کے روشنی میں حل تلاش کرنا ہوگا ۔ ہمارے پیش نظر یہ بات رہنی چاہیئے کہ اللہ کے احکامات کو زمین پر نافذ کرنا ہے ۔
جامعہ ہمدردکے پرووائس چانسلر پروفیسر احمد کمال آئی او ایس کے اس اقدام کی ستائش کی ۔ پروفیسر بشیراحمد پرووائنس چانسلر اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسیٹی نے بھی ایوارڈ دینے کے سلسلہ کو اہم قدم بتایا ۔ مشہور صحافی سہیل انجم نے خوبصورت اندازمیں پروفیسر عبید اللہ فہد کا خاکہ پیش کیا ۔ ان کی زندگی کے بارے میں پروفیسر ایس ایم شفیق نے اظہار کیا خیال کیا ۔ اس موقع پر مزید دواسکالرس کو جونیئر کٹیگری میں ایوارڈ سے سرفراز کیاگیا ۔ڈاکٹر معراج احمد اور ڈاکٹر انیتا کمار ی ۔
تقریب کا آغاز مولانا عبد اللہ طارق کی تلاوت سے ہوا ۔ مولانا شاہ اجمل فاروق ندوی نے نظامت کی اور پروفیسر اشتیاق دانش نے شکریہ کی رسم ادا کی ۔ اس موقع پر پروفیسر زیڈ ایم خان ۔ پروفیسر حسینہ حاشیہ ۔ سینئر صحافی اے یو آصف ۔ مشہور صحافی شبنم صدیقی۔ڈاکٹر لبنی ناز سمیت متعدد اہم شخصیات نے شرکت کی اور پروفیسر عبید اللہ فہد کو مبارکبادپیش کی ۔






