ریلوے منافع کمانے کی انڈسٹری نہیں 29 ممبران پارلیمنٹ نے ٹرینوں میں جنرل-سلیپر کوچ بڑھائے جانے کی مانگ کی

الہ آباد،28ستمبر(آئی این ایس انڈیا)
نارتھ سنٹرل ریلوے ژون کے الہ آباد ڈویژن میں آنے والے29 ممبران پارلیمنٹ نے مرکز اور ریلوے کی وزارت سے لمبی دوری کی ٹرینوں میں جنرل اور سلیپر کلاس کے کوچ بڑھائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ان ممبران پارلیمنٹ نے ریلوے کی اس دلیل کو مسترد کردیا ہے جس میں اے سی کوچ زیادہ ہونے سے ٹرینوں کے فوائد میں چلنے کی بات کہی جاتی ہے۔ممبران کا کہنا ہے کہ جنرل اور سلیپر کلاس میں غریب اور مڈل کلاس کے لوگ سفر کرتے ہیں،ان کی تعداد زیادہ ہوتی ہے، اس لیے اقتصادی فوائد کے بجائے ان کی ضرورت کے پیش نظر جنرل اور سلیپر کلاس ہونے چاہئے۔ممبران پارلیمنٹ کی دلیل ہے کہ ٹرینیں منافع کمانے کے لئے نہیں، بلکہ عام لوگوں کی ضرورت پوری کرنے کے لئے چلائی جاتی ہیں۔دراصل الہ آباد ڈی آراےم ڈویژن میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے 29ممبران پارلیمنٹ آتے ہیں۔ان ممبران پارلیمنٹ کی ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ پریاگراج میں ہوئی۔اس میٹنگ میں کئی ممبران پارلیمنٹ خود آئے اور بہت نے اپنے نمائندوں کو بھیجا،تقریبا تمام ممبران پارلیمنٹ نے ٹرینوں میں جنرل اور سلیپر کلاس کے کوچ کم ہونے کی بات کہتے ہوئے ان کی تعداد بڑھائے جانے کی مانگ کی۔ممبران پارلیمنٹ نے اس کے ساتھ ہی ٹرینوں کی تعداد بڑھائے جانے، اسٹیشنوں کی سہولیات بڑھائے جانے، الہ آباد سے لکھن¶ کے لئے شتابدی ٹرین چلائے جانے، بڑے اسٹیشنوں پر بچوں کیلئے دودھ پلانے کے سینٹر بنائے جانے، بہت سی ٹرینوں میں پینٹری کار کا کوچ لگائے جانے اور ٹرینوں اور اسٹیشنوں پر زہرخوانی سمیت دوسرے جرائم پر زیروبرداشت پالیسی کے تحت کارروائی کئے جانے کا مطالبہ اٹھایا۔آگرہ کے ایم پی ایس پی سنگھ بگھیل نے ٹرینوں کے لیٹ ہونے کے معاملے میں ایئرپورٹ کے طرز پر بڑے اسٹیشنوں پر پی پی پی ماڈل پرقیام اور تیاری کی سہولت مہیا کرائے جانے کا مشورہ دیا۔میٹنگ میں الہ آباد کی ایم پی ریتا جوشی، پھول پور کی ایم پی کےشری دیوی پٹیل، آگرہ کے ایم پی ایس پی سنگھ بگھیل، چترکوٹ کے ایم پی آر کے سنگھ پٹیل، کانپور کے ایم پی ستیدےو پچوری، فرخ آباد کے مکیش راجپوت، فیروزآباد کے چندرسےن سنگھ جادون، رابرٹس گنج کے پکوڑے لال کول کے ساتھ ہی لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے بھی بہت سے دوسرے رکن پارلیمنٹ یا ان کے نمائندے موجود تھے۔ریلوے کی جانب سے نارتھ سنٹرل زون کے جی ایم راجیو چودھری اور الہ آباد منڈل کے ڈی آراےم امیتابھ موجود تھے۔

SHARE