ممبئی،28ستمبر(آئی این ایس انڈیا)
شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ شرد پوار کا دفاع کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ انہیں امید ہے کہ شرد پوار کورٹ سے جلد بری ہو جائیں گے۔ادھو ٹھاکرے کا بیان اس لیے بھی اہم ہے کیونکہ ان کی پارٹی شیوسینا مہاراشٹر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی اتحادی پارٹی ہے۔ایک طرف جہاں بی جے پی پوار پر ایف آئی آر کو لے کر نشانہ بنا رہی ہے تو وہیں شیوسینا اس الگ بیان دے کر پوار کو بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ادھو ٹھاکرے نے شرد پوار کے کیس پر کہا کہ وہ عدالت سے جلد بری ہو جائیں گے کیونکہ انہیں پھنسایا جا رہا ہے،ایسے حالات بالاصاحب کے وقت بھی آئے تھے لیکن کورٹ میں کیس بند ہوا۔ادھو ٹھاکرے نے کہاکہ ایسا ہی ایک معاملہ ہم پر بھی آیاتھا۔شیوسینا کے سربراہ بالاصاحب ٹھاکرے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔شوسےنکوںنے پوری ممبئی بند کر دی تھی،ہر دن بالاصاحب گھر میں انتظار کرتے رہے تھے کہ کوئی آئے گا اور انہیں گرفتار کرے گا، لیکن کوئی آیا نہیں۔اس وقت بالاصاحب خود عدالت کے سامنے پیش ہوئے تھے، عدالت میں سماعت ہوئی اور جج نے کیس فائل بند کر دی۔بتا دیں کہ ریاست کی اقتصادی کرائم برانچ (یوڈبلیو) کی شکایت کی بنیاد پر ممبئی پولیس نے گزشتہ ماہ ہی ایک کیس درج کیا تھا۔اسی بنیاد پر ای ڈی نے بھی شرد پوار اور اجیت پوار سمیت کئی رہنما¶ں پر منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔






