نئی دہلی،28ستمبر(آئی این ایس انڈیا)
پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کا ذکر کیا اور دہشت گردی تک کو فروغ دینے کا الزام لگایا۔اب عمران کے اسی بیان پر سنگھ نے نشانہ لگایا ہے۔سنگھ کے لیڈرڈاکٹر کرشن گوپال شرما نے کہا کہ ہماری کوئی برانچ دنیا میں کہیں نہیں ہے، ایسے میں پاکستان ہم کیوں ناراض ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور آر ایس ایس ایک دوسرے کے مترادف ہیں۔انہوں نے کہاکہ سنگھ صرف ہندوستان میں ہے،ہماری کوئی برانچ دنیا میں کہیں نہیں ہے، ایسے میں پاکستان ہم کیوں ناراض ہے؟۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ اگر سنگھ سے ناراض ہے تو کہیں ہندوستان سے ناراض ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھی یہی چاہتے تھے کہ دنیا سنگھ اور ہندوستان کو ایک ہی سمجھے، دو میں نہ سمجھے اور یہ کام بڑی اچھی طرح سے ہمارے عمران صاحب نے کیا ہے اس لئے ہم انہیں مبارک باد دیتے ہیں،بغیر کچھ کئے ہی عمران خان دنیا میں ہمیں شہرت دلا رہے ہیں یہ تو اچھی بات ہے۔عمران خان نے اقوام متحدہ میں کہا تھاکہ آرایس ایس مسلمانوں کے نسلی صفائی پر یقین رکھتی ہے اور وزیر اعظم مودی آر ایس ایس کے لیڈر ہیں۔ پاکستان کے وزیر اعظم نے کشمیر کو لے کر بھی بولا۔انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان کو کشمیر میں غیر انسانی کرفیو ہٹانا چاہئے اور تمام قیدیوں کو رہا کرنا چاہئے۔






