فضلاء مدار س کے درمیان انگریزی زبان میں قومی تقریری مسابقہ کی تیاریاں مکمل، ملک کے گیارہ اداروں کی شرکت




ایم ایم ای آرسی کے 25سال مکمل ہونے پر دہلی میں سہ روزہ انٹر نیشنل سمینار کا انعقاد، 6اکتوبر کو ماؤلنکر ہال میں اجلاس عام

نئی دہلی: (پریس ریلیز) مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے پچیس سال مکمل ہونے پر وہاں کے فضلاء دہلی میں ایک بین الاقوامی سمینار کا انعقاد کرکے سلور جبلی منارہے ہیں ۔ سلور تقریبات کا ایک اہم حصہ مدارس کے فضلاءکے درمیان انگریزی زبان میں تقریری مسابقہ کا انعقاد بھی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق علماءکرام کے درمیان انگریزی زبان میں تقریری مسابقہ کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہے ۔5 اکتوبر کو صبح8بجے سے جمعیت علماءہند نئی دہلی کے مدنی ہال میں مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ذریعہ سالانہ قومی مسابقہ کا انعقاد کیا جارہاہے ۔جس میں ملک کے ڈیل کور س چلانے والے گیارہ نمائندہ ادارے شرکت کررہے ہیں ۔ دارالعلوم دیوبند ، دارالعلوم وقف دیوبند ، جامعہ اشاعت العلوم اکل کواں، مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ممبئی ،مرکز اسلامی ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر انکلیشور گجرات ،جامعہ جلالیہ ہوجائی آسام ، المعہد العالی الاسلامی حیدر آباد، حق ایجوکیشن اینڈ ریسرچ فاؤنڈیشن کانپور ،محمودیہ ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر رام نگر کرناٹک، مرکز الاحیاءالفکر الاسلامی مظفر آباد سہارنپور ، اشرف العلوم ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر ہاؤڑہ ویسٹ بنگال ۔

ڈیل کورس کے نیشنل کوآرڈینیٹرمولانا مدثر احمدقاسمی نے بتایاکہ مذکورہ اداروں میں طلبہ کے درمیان پہلے مسابقہ منعقد ہوتاہے جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تین بیسٹ اسپیکرس کا قومی سطح کے مقابلہ کیلئے انتخاب عمل میں آتاہے ۔اس طرح اس سال11اداروں سے منتخب ہوکر 33فضلاءمدارس انگریزی زبان کے اس قومی سطح کے مقابلہ میں شرکت کررہے ہیں ۔ پہلی پوزیشن دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کے علاوہ مجموعی طور پر زیادہ نمبرحاصل کرنے والے ادارے کو بھی ’ ونر آف دی ایئر ‘ کا ایوارڈ دیا جاتاہے ۔

قومی سطح کے اس مسابقہ کا مقصد انگریزی زبان میں اسلام کی تبلیغ واشاعت اور دفاع کیلئے علماءکی ایک ٹیم تیار کرناہے ۔اب تک درجنوں علماء اس پلیٹ فارم کے ذریعہ ملک وبیرون ملک میں دعوتی پلیٹ فارم کیلئے تیار کئے جاچکے ہیں اور وہ دنیا کے مختلف حصوں میں خدمات انجام دے رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی سلور جبلی کے پیش نظر 4تا 6اکتوبر دہلی میں ایک سہ روزہ انٹرنیشنل سمینار منعقد ہورہا ہے جس میں ملک وبیرون ملک کے علماءواسکالرس شرکت کریں گے ۔ 45اکتوبر کو یہ سمینار آئی ٹی او پر جمعیت کے مدنی ہال میں ہوگا جبکہ 6اکتوبر کا اختتامی اجلاس کانسٹی ٹیوشن کلب دہلی کے ماؤلنکر ہال میں منعقد ہورہاہے ۔ 6اکتوبر کے آخری اجلاس میں نامور علماء، دانشوران اورسرکردہ شخصیات اظہار خیال کریں گے ۔ایم ایم ای آر سی کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے 6اکتوبر کے اختتامی اجلاس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے شرکت کی درخواست کی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *