مودی حکومت بھارت پیٹرولیم بیچنے کو تیار، ریلائنس لگا سکتا ہے بولی




بی پی سی ایل میں حصہ داری خریدنے کے بعد ریلائنس کو 25 فیصدی مارکیٹ شئیر حاصل ہو جائیں گے۔ اس میں3.4 کروڑ ٹن کی اضافی ریفائننگ صلاحیت کے ساتھ ہی اسے پبلک کمپنی کی جائداد پر بھی حق ملے گا

نومورا کے نوٹ کے مطابق بی پی سی ایل میں حصہ داری خریدنے کے بعد ریلائنس کو 25 فیصدی مارکیٹ شئیر حاصل ہو جائیں گے۔ اس میں3.4 کروڑ ٹن کی اضافی ریفائننگ صلاحیت کے ساتھ ہی اسے پبلک کمپنی کی جائداد پر بھی حق ملے گا۔
مودی حکومت سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنی ’بھارت پیٹرولیم‘ میں اپنی حصہ داری بیچنے کی تیاری کر رہی ہے۔ خبر ہے کہ سرکاری کمپنی میں حصہ داری خریدنے کی تیاری کے لئے مکیش امبانی کی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹد بولی لگا سکتی ہے۔ جاپانی اسٹاک بروکر نومورا ریسرچ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ریلائنس انڈسٹریز کے علاوہ سرکاری شعبہ کی ایک دیگر تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے بھی بی پی سی ایل کے حصص خریدنے میں دلچسپی دکھائی ہے ۔ واضح رہے حال ہی میں ڈس انویسٹمنٹ معاملوں کے کور گروپ نے سرمایہ کے تحت بی پی سی ایل میں حکومت کے پورے 53.2 فیصد شئیر کو بیچنے کی سفارش کی تھی۔
نومورا کا کہنا ہے کہ سیکریٹریوں کی کمیٹی کی جانب سے کمپنی میں حکومت کی پوری حصہ داری بیچنے کی سفارش کے بعد اس پبلک سیکٹر کمپنی بی پی سی ایل کی نجکاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے کہ اس معاملہ میں کابینہ کی منظوری صرف رسم بھر کی ہے ۔ ویسے بھی جس ایکٹ کے تحت بی پی سی ایل کا نیشنلائزیشن کیا گیا تھا اسے ہٹایا جا چکا ہے۔ ایسے میں اس تعلق سے کوئی قانونی رکاوٹ نہیں آنی چاہئے ۔ سرمایہ کاروں کو بھیجے گئے نوٹ میں نومورا نے کہا ہے کہ بھلے ہی ریلائنس ریفائننگ یا کیمیکل میں اپنی حصہ داری کم کرنا چاہتی ہو لیکن وہ بی پی سی ایل میں حصہ داری خریدنے کے لئے بولی لگا سکتی ہے۔
نومورا کے نوٹ کے مطابق بی پی سی ایل میں حصہ داری خریدنے کے بعد ریلائنس کو 25 فیصدی مارکیٹ شئیر حاصل ہو جائیں گے۔ اس میں3.4 کروڑ ٹن کی اضافی ریفائننگ صلاحیت کے ساتھ ہی اسے پبلک کمپنی کی جائداد پر بھی حق ملے گا۔اتنا ہی نہیں ریلائنس کو کمپنی کے قریب 15000 پیٹرول پمپ کے ذریعہ کاروبار بڑھانے میں مدد ملے گی۔
حالانکہ اس معاملہ میں ریلائنس کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔ نومورا کو لگتا ہے کہ بھارت پیٹرولیم کی تخمینہ لاگت 750 سے 850 روپے فی شئیر ہو سکتی ہے ۔ کسی بھی بولی دینے والے نے اگر اس کو خریدنے کی دلچسپی نہیں دکھائی تو حکوت انڈین آئل سے اس کو خریدنے کے لئے کہہ سکتی ہے ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *