نابالغ کے ساتھ ہوا ریپ پھر اسے مردہ سمجھ کر پھینک دیا تھا۔پانچویں جماعت کی طالبہ

چھتیس گڑھ کے بلودا بازار کے گاوں نواپارہ میں اغوا کرکے نابالغ لڑکی کی ابروریزی کا سنسنی خیز معاملہ سامنے ایا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس نے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ بلودا بازار کے گدھوری تھانہ حلقہ میں یہ واردات پیش ائی۔ پانچویں جماعت کی طالبہ کی تقریبا ایک ہفتہ پہلے ملزمین نے ابروریزی کی تھی۔ ملزمین نے اغوا کرکے نابالغ کی ابروریزی کی تھی اور پھر بعد میں اس کو جانجگیر چانپا ضلع کے مڈپار میں پھینک دیا تھا۔
بلودا بازار پولیس نے اس معاملہ کا پیر کو انکشاف کیا۔ پولیس نے بتایا کہ نابالغ لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں گدھوری پولیس نے برامد کیا تھا ، جس کے بعد اس کو علاج کیلئے رائے پور کے ایک اسپال میں بھرتی کرایا گیا۔ پولیس کے مطابق مسلسل سی سی ٹی وی فوٹیج کی جانچ اور ٹرک ڈرائیوروں سے پوچھ گچھ کے بعد دولوگوں کو حراست میں لیا گیا اور پھر نابالغ متاثرہ سے اس کی شناخت کروائی گئی۔
بلودا بازار کی اے ایس پی نویدیتا پال نے بتایا کہ اہم ملزم پرسین بھارگو کو کوٹ ڈبری ضلع جانجگیر سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ شریک ملزم امیش کمار کرش کو ٹھٹھاری سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزمین کی شناخت خود نابالغ متاثرہ نے کی ہے۔ پولیس نے پوچھ گچھ کے بعد دونوں کو عدالت میں پیش ، جہاں سے انہیں عدالتی حراست میں جیل بھیج دیا گیا۔

SHARE