نئی دہلی: اترپردیش کے گورکھپور کی عائشہ خان کو برطانیہ کی ‘ایک دن کا ہائی کمشنر’ مقابلہ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
اترپردیش کے گورکھپور کی عائشہ خان کو برطانیہ کی ‘ایک دن کا ہائی کمشنر’ مقابلہ کا فاتح قرار دیا گیا ہے۔
دہلی یونیورسٹی (ڈی یو)کے ایس جی ٹی بی خالصہ کالج کی صحافت میں گریجویشن کررہیں 22 برس کی عائشہ خان کو لڑکیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد ایک مقابلے میں فاتح قرار دیا۔ اس سے وہ علامتی طور پر ایک دن کے لیے بھارت میں برطانیہ کی ہائی کمشنر کے طور پر مقرر کی گئیں۔ اس مقابلے میں 18 سے 23 برس کی لڑكيوں کو مدعو کیا گیا، اور یہ مقابلہ صنفی مساوات کے پیش نظر منعقد کیا گیا تھا۔
عائشہ خان نے یہ مقابلہ جیتنے کے بعد دارالحکومت کے پریتم پورہ اے پی جے اسکول کا دورہ کیا، جہاں برٹش کونسل صنفی مسائل پر پروگرام منعقد کررہی ہیں۔
بھارت میں برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر سر ڈومنک اسکیوتھ نے کہا انہیں عائشہ کے ساتھ کام کرنے میں بےحد خوشی مل رہی ہے۔

Leave a Reply