سماجی تنظیم مہیلا سرکشا ٹرسٹ پسماندہ خواتین کے مسائل حل کرنے کےلئے سر گرم




نئی دہلی: (پریس ریلیز) سماجی تنظیم مہیلا سرکشا ٹرسٹ نے اوکھلا علاقے میں واقع متعددسلم بستیوںمیں دورہ کرکے خواتین کے مسائل اور ان کی پریشانیوں کو سن کر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ٹرسٹ نے جھگی بستیوں میں کیمپ لگا کر خواتین سے ملاقات کی اور ان کی شکایتوں کو سنا۔
مہیلا سرکشا ٹرسٹ کے صدر شرافت علی نے بتایا کہ ہماری تنظیم جھگی بستیوں اور سلم علاقے میں غریب پسماندہ خواتین کو صحت اور تعلیم سے متعلق بیداری پیدا کرتی ہے ۔ ان سے گھر گھر جا کر بات چیت کرتی ہے اور سے بات چیت کر کے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں ٹرسٹ نے بستیوں کا دورہ کر کے غریب خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کو سنا۔انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ خواتین کو تحفظ کے سلسلے میں بیداری پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے، اس سلسلے میں انہیں مشورے بھی دیئے جا رہے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ خواتین بھی ٹرسٹ سے بڑی تعداد میں جڑ رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایک دن میں کیمپ پر آ کر 430خواتین نے ٹرسٹ کی ممبر شپ حاصل کی ہے۔مہیلا سرکشا ٹرسٹ کی نائب صدر محترمہ نسرین بانو جھگی بستیوں اور سلم علاقے میں غریب پسماندہ بچوں کی ناخواندگی کو لے کر کافی فکر رہتی ہیں ۔ انہوں نے گھر گھر جاکر تعلیمی بیداری مہم کا بیڑا اپنے سر اٹھایا ہے اور نعرہ دیا ہے کہ آدھی روٹی کھائیں گے پر اپنے بچوں کو بڑھائیں گے۔ نسرین بانو کی وجہ سے ان جھگی بسیتوں میں کافی بیداری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ اور خواتین کے تحفظ کے سلسلے میں گھر کے سرپرستوں سے ملتی ہے اور گھر یلوتشدد کو گھر میں ہی سلجھانے کی کوشش کرتی ہیں۔ لیکن اگر معاملہ زیادہ بگڑ جاتا ہے تو قانونی امداد بھی فراہم کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹرسٹ دہلی کی جھگی بستیوں میں رہنے والی غریب اور پسماندہ خواتین سے ملاقات کر کے ان کے مسائل کو حل کرنے کی کوششیں کرتی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *