ووٹر ویریفیکیشن کی تاریخ میں 18نومبر تک توسیع، دہلی والوں کیلئے صرف 31اکتوبر تک موقع




نئی دہلی: (ایم این این ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر ویریفیکیشن کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔کمیشن نے ایک سرکلر جاری کرکے کہا ہے Elector verification programme میں بہت ہی زیادہ تعداد میں ڈاٹا موصول ہوا ہے۔اور اس سے کہیں زیادہ ڈاٹا ابھی تک اپڈیٹ نہیں ہو پایا ہے۔اس لئے اس کی تاریخ میں توسیع کی جاتی ہے اور یہ توسیع دہلی کے علاوہ دیگر تمام ریاستوں میں 18نومبر تک کی گئی ہے جبکہ دہلی میں 31اکتوبر تک توسیع ہوئی ہے ۔ دہلی میں آنے والے سال کے شروع میں الیکشن ہونا ہے اس کے پیش نظر وہاں 31 اکتوبر تک ہی EVP ہوگا۔
واضح رہے کہ ووٹر آئی کارڈ کے اس ویریفیکشن میں نام ، تاریخ پیدائش اور دیگر چیزوں کی تصحیح شامل ہے ۔ ویریفیکشن کیلئے الیکشن کمیشن نے موبائل ایپ لانچ کررکھاہے ،اس کے علاوہ ویب سائٹ بھی فعال ہے ۔ مختلف جگہوں پر کیمپ بھی لگائے گئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن نے ووٹرکارڈ رکھنے والوں کیلئے یہ ہدایات بھی جاری کی ہے کہ وہ اسے آدھار کارڈ سے لنک کرائیں ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *