مولانا سعید انور قاسمی کی کتاب تفسیر مظہری :تعاروف وتجزیہ کا مفتی ابو القاسم نعمانی کے ہاتھوں رسم اجرائ

????????????????????????????????????

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
فن تفسیر کی معروف کتاب تفسیر مظہر ی پر انگریزی زبان میں مولانا سعید انور قاسمی ایڈیٹر اسلام اینڈ دی ماڈرن ایج واسلام اور عصر جدید ذاکر حسین انسٹی ٹیوٹ جامعہ ملیہ اسلامیہ نے ایک کتاب تصنیف کی ہے :تفسیر مظہری :تعارف وتجزیہ جس میں انہوں نے تفسیر مظہری کا جائزہ لیاہے اور اختصار کے ساتھ انگریزی زبان میں پوری تفسیر اور اہم نکات پر گفتگو کی ہے ۔ گذشتہ دنوں مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کی سلور جبلی کے موقع پر کانسٹی ٹیوشن کلب میں دارالعلو م دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابو القاسم نعمانی ۔ مولانا بدرالدین اجمل ایم پی لوک سبھا ۔ انجیئر سلیم نائب امیر جماعت اسلامی ہند ،مولانا عتیق احمد بستوی استاذ حدیث دارالعلوم ندوة العلماءلکھنو ، جناب سراج الدین اجمل سابق ایم پی ، مولانا محمد افضل قاسمی ، مفتی عبید اللہ قاسمی ،مولانا برہان الدین قاسمی اور دیگر علماءکے ہاتھوں عمل میں آیا ۔
یہ کتاب 220 صفحات پر مشتمل ہے جسے مانک پبلیکشنز سروستی کامپلیکس ،لکشمی نگر دہلی نے شائع کیاہے۔