اگلی نسل کا بہترمستقبل ہمارے ہاتھوں میں کورے کاغذ کی طرح، اس میں جو چاہیں لکھ سکتے ہیں




معہدالطیبات امام باڑی میں’ تاریخ دربھنگہ، ماضی، حال اور مستقبل ‘ کے عنوان سے پروگرام کا انعقاد
دربھنگہ: (پریس ریلیز) معہدالطیبات امام باڑی میں’ تاریخ دربھنگہ ۔ماضی ،حال اورمستقبل‘کے عنوان سے ایک پروگرام کاانعقادہوا،جس کی صدارت سینئر وکیل جناب کفیل احمد خاں صاحب نے کی ،طالبات کی تلاوت ونعت کے بعد تاریخ دربھنگہ پرمولاناآفتاب غازی کاتفصیلی خطاب ہوا، جس میں انہوں نے دربھنگہ کی جغرافیائی حدود،یہاں کے راجاؤں ،یہاں ہونے والی فوج کشی اورمختلف مسلم سلاطین کی آمدکاتذکرہ کرنے کے بعدکہاکہ سیاسی اتھل پتھل اورتمام طرح کی ناہمواریوں کے باوجودہمیشہ علماءاورصوفیوں نے اس علاقے کوآبادرکھااورتیروتلوارسے حکومت کرنے کے بجائے اپنے اخلاق وکردارسے یہاں کے باشندوں کادل جیتنے کافیصلہ کیا ،مولانانے دربھنگہ کے قدیم علماءاوران کے علمی کارناموں پرتفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے ماضی قریب کے علماء میں مولاناعثمان صاحب گرولوی،مفتی یحی قاسمی (سابق امام جامع مسجد باقرگنج) قاضی مجاہدالاسلام قاسمی،مولاناعبدالرحمن صاحب (امیرشریعت خامس) مفتی ظفیرالدین مفتاحی (مفتی دارالعلوم دیوبند) مولاناعبدالسمیع ندوی مہاراج گنج،مفتی انوارصاحب قاسمی (استاذدارالعلوم وقف دیوبند) مفتی عبدالواجدصاحب قادری مہدولی، مفتی اویس صاحب قاسمی ،نبٹولیہ اور مولاناابراراحمدقاسمی وغیرہ کابھی ذکرفرمایا۔مولانانے موجودہ وقت میں یہاں ہونے والے دینی وعلمی کاموں کاتذکرہ کرتے ہوئے عظیم مستقبل کی تعمیرمیں اپناپنارول اداکرنے کی طرف شرکاءکو توجہ دلائی اوراسی کوپروگرام کااصل مقصدقراردیا،آپ نے کہاکہ اگلی نسل کابہترمستقبل آپ کے ہاتھوں میں کورے کاغذ کی طرح ہے، اس میں آپ جوچاہیں لکھ سکتے ہیں۔مولانانے خواہش ظاہرکی کہ مستقبل کے دربھنگہ کوقرآن کی اعلی تعلیم کے لئے جاناجائے اس سے بہتراورکیاہوسکتاہے۔ڈاکٹرمنورراہی نے معہدالطیبات میں ہونے والے اس طرح کے پروگراموں کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہاکہ خواتین کے اندردینی علوم کاشوق پیداکرنے اور طالبات کی صلاحیتوں کوپروان چڑھانے کے حوالے سے معہدالطیبات کے کردارکوتاریخ میں یادرکھاجائے گا۔صدرمحترم نے اپنے خطاب میں موجودہ دورکے فتنوں کاتذکرہ کرتے ہوئے ان سے بچنے اوردین کی رسی کومضبوطی سے تھامنے پرزوردیا،آپ نے طالبات وخواتین کواپنی صلاحیتوں کوصحیح رخ دینے اوراپنی ذمہ داریوں کوسمجھنے کی طرف بھی توجہ دلائی۔پروگرام میں معہدالطیبات کی طالبات کے علاوہ شہرکی دیگرخواتین بھی مناسب تعدادمیں موجودتھیں۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *