مہاراشٹر ا اور ہریانہ میں ووٹوں کی گنتی شروع ۔ ابتدائی رجحانات میں دونوں جگہ بی جے پی آگے

21اکتوبر کو دونوں جگہ ووٹ ڈالے گئے تھے ۔
نئی دہلی (ملت ٹائمز)
مہاراشٹرا اور ہریانہ میں آج صبح 8بجے ووٹوں کی گنتی شروع ہوگئی ہے ۔ مہاراشٹرا اور ہریانہ دونوں جگہ ابتدائی رجحانات میں بی جے پی آگے چل رہی ہے ۔ اب تک رجحانات کے مطابق این ڈی اے 56 سیٹوں پر آگے ہے جبکہ یو پی اے 32 سیٹوں پر آگے ہیں ۔ ہریانہ میں بی جے پی 18سیٹوں پر آگے ہے جبکہ کانگریس 11 سیٹوں پر آگے ہیں ۔ اگلے ایک گھنٹہ میں تصویر مکمل طور پر صاف ہوجائے گی دونوں ریاستوں میں کس کی سرکار بنے گی ۔ تجزیہ نگاروں کا مانناہے کہ بی جے پی مسلسل سبقت کررہی ہے اور اگلے نتائج بھی بی جے پی کی حمایت میں ہی آئیں گے ۔
21اکتوبر کو دونوں جگہ ووٹ ڈالے گئے تھے ۔