کشن گنج (ملت ٹائمز)
کشن گنج اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخابات میں مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار قمر الہدی نویں راﺅنڈ میں سات ہزارووٹوںسے آگے چل رہے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر وہاں بی جے پی امیدوار سویٹی سنگھ ہے ۔ کانگریس امیدوار سعید بانو تیسرے نمبر پر پہونچ گئی ہے ۔
تاہم فی الحال کشن گنج میں مجلس اور بی جے پی امیدوار کے درمیان سخت مقابلہ ہے ۔ اگر مجلس یہ سیٹ جیتنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو بہار اور خاص طور پر سیمانچل میں اس کا آغاز ہوجائے گا اور یہ آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کیلئے یہ ایک اچھی خبر ہوگی ۔






