مالے گاﺅ ں (ملت ٹائمز)
مہاراشٹرا کی مالے گاﺅں سینٹر ل اسمبلی حلقہ سے کانگریس امیدوار آصف شیخ رشید کو شکست دیکر آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی نے جیت حاصل کرلی ہے ۔
مالے گاﺅں سینٹر میں کل 198460 ووٹ ڈالے گئے تھے جس میں سے مفتی اسماعیل قاسمی نے 116421 ووٹ حاصل کیا ۔ کانگریس امیدوار آصف شیخ رشید 77521 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے ۔ اس سیٹ پر کل 14 امیدور میدان میں تھے تاہم اصل لڑائی مجلس کے امیدوار مفتی اسماعیل قاسمی اور کانگریس کے امیدوار آصف شیخ رشید کے درمیان ہی تھی ۔
مفتی اسماعیل قاسمی معروف عالم دین اور دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے رکن ہیں ۔ وہاں کے ایک مدرسہ میں وہ شیخ الحدیث بھی ہیں ۔ پہلی مرتبہ 2009 میں وہ این سی پی کے ٹکٹ پر جیت کر اسمبلی پہونچے تھے ۔ اس سال انہوں نے این سی پی سے استعفی دے دیا اور اس کی وجہ یہ تھی کہ این سی پی نے راجیہ سبھا میں طلاق بل پر بی جے پی کی حمایت کردی تھی ۔ مولانا مہاراشٹر ا ایم آئی ایم کے صدر اور اورنگ آباد سے ایم پی امتیاز جلیل کی موجود گی میں مجلس جوائن کیا اور اسی کے ٹکٹ پر انہوں نے کامیابی حاصل کی ہے ۔






