انقرہ (ایم این این )
ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمن ہم منصب کے ترکی کو سبق سکھانے سے متعلق بیان پر کہا ہے کہ ہم پر انگلی اٹھانے اور سبق سکھانے کا اگر ارادہ ہے تو ہم بھی اس کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔وزیر خارجہ مولود چاوش اولو نے جرمن ہم منصب ہائیکو ماس کے سوشل میڈیا پر ترکی کو سبق سکھانے سے متعلق بیان کا ضروری جواب دینے کا عندیہ دیا ہے۔
چاوش اولو نے جرمن ہم منصب کے دورہ ترکی سے قبل ٹویٹر پر اپنے بیان میںکہا کہ عزیزم ہائیکو ماس کے دورہ ترکی پر میں خوش ہوں ،ہمارے دروازے ہمیشہ ان کا خیر مقدم کرنے کیلیے کھلے ہیں مگر وہ سن لیں کہ ہم پر انگلی اٹھانے اور سبق سکھانے کا اگر ارادہ ہے تو ہم بھی اس کا بھرپور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ ہائیکو ماس نے کل سے شروع ہونے والے دورہ ترکی سے قبل ٹویٹر پر ترکی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔( ٹی آر ٹی اردو کے ان پٹ کے ساتھ )