نئی دہلی27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)
مرکزی حکومت نے سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوگوڑا کو لٹین دہلی میں ایک ہی سرکاری رہائش رکھنے کی اجازت دی ہے۔حکومت نے انہیں وٹھل بھائی پٹیل ہاو¿س (وی پی ہاو¿س) کا دوسرا مکان خالی کرنے کہاہے۔ دےوگوڑا ابھی صفدر جنگ لین میں دیئے گئے بنگلے میں ہی رہ سکیں گے۔حکومت نے دیوگوڑا کو ایک ہی سرکاری بنگلے کا حقدار قرار دیاہے۔ قابل ذکرہے کہ 16 ویں لوک سبھا کے دوران سینئر رہنما کے طور پر دیوگوڑا کو سرکاری بنگلہ الاٹ تھا۔17 ویں لوک سبھا کا الیکشن ہارنے کے بعد سابق ممبران پارلیمنٹ سے بنگلے خالی کرانے کے عمل میں دیوگوڑا کو بھی نوٹس جاری کیا گیاتھا۔






