داخلے کے وقت پہلے سال کی ہی فیس لے سکتے ہیں میڈیکل کالج

نئی دہلی27اکتوبر(آئی این ایس انڈیا)
ملک بھرکے پرائیویٹ میڈیکل میں داخلے کے وقت طلبہ سے صرف پہلے سال کی فیس ہی لینے کاحکم دیاگیاہے۔ وزارت صحت نے حال ہی میں اس کے بارے میں ہدایات جاری کی ہیں۔حکم میں کہا گیا ہے کہ طلبہ سے ایک سال کی فیس کے ساتھ ہی چار سال کی فیس کے برابر بینک گارنٹی مانگنے کا ان کے پاس حق نہیں ہے۔وزارت میں طبی تعلیم ڈویژن کے ایک سینئرافسرنے کہاہے کہ اس بارے میں حکومت کو کافی شکایات ملی ہیں۔یہ بھی پتہ چلا ہے کہ بہت سے اداروں نے گزشتہ کچھ برسوںسے یہی اصول بنا لیاہے۔ اس سال پرائیویٹ میڈیکل ڈینٹل کالج میں داخلے کے دوران بہت طلبہ نے حکومت سے شکایت کی تھی کہ انتظامیہ ان سے اسٹمپ کاغذ پر چار سال کی بینک گارنٹی مانگ رہاہے۔ یہ نہیں دینے پر داخلہ دینے سے انکارکیاجا رہاہے۔

SHARE