جے جے پی نے کی عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے : ہڈا

چندی گڑھ 27اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
ہریانہ میں مسلسل دوسری بار وزیر اعلی بنے منوہر لال کھٹر نے دیوالی کے موقع پر دارالحکومت چندی گڑھ میں حلف لیا ۔ ان کے علاوہ جے جے پی پارٹی کے لیڈر دشینت چوٹالہ نے نائب وزیراعلی کا حلف اٹھایا۔ بی جے پی اور ج جے پی کی اس مشترکہ حکومت کے حلف برداری کی تقریب میں کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی بھوپندر سنگھ ہڈا بھی پہنچے ۔تاہم وہ جاتے جاتے وہ جے جے پی سے ناراضگی کا بھی اظہارکر گئے۔ انہوں نے بی جے پی کوجے جے پی کی حمایت کوعوامی مینڈیٹ کی توہین بتایا۔ ہڈا کا کہنا تھا کہ یہ اتحاد ووٹ کسی کا، اسپرٹ کسی کو کی بنیاد پر بنایا گیا۔ یہ حکومت خود غرضی پر مبنی ہے۔ جے جے پی نے عوامی مینڈیٹ کی توہین کی ہے۔ ہماری پارٹی میں ہوئے تبدیلیوں کے بعد ہمارے پاس کم وقت بچا تھا۔ اگر یہ تبدیلی پہلے ہو گئی ہوتی تو نتائج ان سے الگ ہوتے۔غور طلب ہے کہ حال ہی میں ہوئے اسمبلی انتخابات میں ہریانہ میں بی جے پی کو 40 سیٹیں ملی ، وہیں کانگریس محض 31 سیٹیں ہی حاصل کر سکی۔ لیکن بڑے الٹ پھیر کے دشینت چوٹالہ کی جے جے پی نے جسے 10 سیٹیں ملی تھیں، اکثریت کے لئے ضروری 46 سیٹوں کے اعداد و شمار حاصل کرنے میں جے جے پی کا اہم کردار کو دیکھتے ہڈا نے بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھایا تھا ،لیکن دشینت نے بی جے پی کے ساتھ حکومت بنانے کا فیصلہ کیا۔

SHARE