گوہاٹی 27اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا )
مہاراشٹر اور ہریانہ کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کارکردگی پر آسام کے سابق وزیر اعلی ترون گوگوئی نے ہفتہ کو طنز کیا ہے۔انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مقبولیت اب کم ہو رہی ہے۔ وہ ہر وقت لوگوں کو جذباتی طور پر بیوقوف نہیں بنا سکتے۔گگوئی نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ہریانہ اور مہاراشٹر کے اسمبلی انتخابات سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ بی جے پی بھی ہار سکتی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ اس سال ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے مقابلے میں اسمبلی انتخابات میں بہتر کارکردگی ہے۔ اگر پارٹی میں ہر کوئی ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتا ہے تو کانگریس اگلی بار اچھی سیٹیں لا سکتی ہیں۔گگوئی نے آسام میں غیر ملکیوں کے لئے بنائے گئے ڈٹےشن کیمپ میں دوسری موت کے بارے میں بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے، یہ سرکاری کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا۔ یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔






