بی جے پی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر آیا دشینت چوٹالہ کا بیان کہا ہم نے مستقل حکومت دینے کا فیصلہ کیا ہے

نئی دہلی ،28اکتوبر( آئی این ایس انڈیا )
ہریانہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت بنانے پر جننائک جنتا پارٹی کے رہنما اور نائب وزیر اعلی دشینت چوٹالہ کا بیان آیا ہے۔ دشینت نے کہا کہ ہم نے ریاست میں مستقل حکومت دینے فیصلہ کیا۔ہم نے نہ تو بی جے پی کے لئے ووٹ مانگے اور نہ ہی کانگریس سے کے لئے۔ جننائک جنتا پارٹی نے ریاست کو ایک مستحکم حکومت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جو لوگ ‘ووٹ کس کو، حمایت کس کووالی بات کہہ رہے ہیں، کیا ہم نے ان کے لئے ووٹ مانگے ہیں؟ ‘ بتا دیں منوہر لال کھٹر نے اتوار کو ہریانہ کے وزیر اعلی کے عہدے کا دوسری بار حلف لیا۔ کھٹر کے ساتھ دشینت چوٹالہ نے بھی حلف اٹھا یا ہے۔ دشینت چوٹالہ کو نائب وزیر اعلی بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کو حمایت دینے پر کانگریس نے دشینت چوٹالہ پر نشانہ لگایا ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی بھوپندر ہڈا نے کہا تھا کہ ‘ووٹ کس کو، حمایت کس کو۔ وہیں ہریانہ کانگریس صدر کماری شیلجا نے ہفتہ کو کہا کہ ججپا نے بی جے پی کو حمایت دے کر ووٹروں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ ہریانہ پردیش کانگریس صدر نے کہا کہ ججپا کو ملی 10 سیٹیں حکمراں بی جے پی کے خلاف دیا گیا مینڈیٹ تھا لیکن ججپا نے ریاست کے ووٹروں کے ساتھ دھوکہ کیا۔ شیلجا کے مطابق جنہوں نے بھی ججپا کو ووٹ دیا تھا آج وہ بی جے پی کو حمایت دیے جانے کے بعد ٹھگا ہوا محسوس کر رہے ہیں۔ ایک بیان میں کانگریس لیڈر نے کہا کہ 90 میں سے 75 سیٹیں جیتنے کا دعوی کرنے والی بی جے پی کو لوگوں نے منہ توڑ جواب دیا لیکن لوگ یہ نہیں سمجھ پائے کہ ججپا نے بی جے پی کے ساتھ سمجھوتہ کیا تھا اور اس کی ‘بی ٹیم کے طور پر کام کیا۔کانگریس لیڈر نے کہاکہ ججپا نے انتخابات کے نتائج آنے کے بعد بی جے پی کو حمایت دینے میں ذرا بھی دیر نہیں کی۔ واضح رہے کہ اکثریت کے اعداد و شمار نہ آنے کے بعد دشینت چوٹالہ کی ججپا کی حمایت سے بی جے پی نے ہریانہ میں حکومت بنانے کا دعوی پیش کر دیا ہے۔ شیلجا نے ججپا کا بے روزگاروں کو 11,000 روپے دینے، ریاست کے لوگوں کے لئے 75 فیصد کام محفوظ کرنے اور 5,100 روپے کی ماہانہ ضعیف العمری پنشن دینے کا وعدوں کی یاد دلایا۔

SHARE