بلرامپور: اترپردیش کے ضلع بلرامپور کے غورا چوراہے علاقے میں امبیڈکر کی مورتی کو نقصان پہنچانے اور دلت سماج کو ذات پر مبنی گالیاں دینے کے الزام میں چھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ذرائع نے پیر کو بتایا کہ رتن پور گاو¿ں میں واقع بدھ وہار نامی پوجا کے مقام پر لگی بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو¿ امبیڈکر کی مورتی کو منہدم کرنے اور منع کرنے پر ذات پر مبنی گالیاں دینے کے معاملے میں پولس نے رمیش کشیپ،رام اوتار سمیت چھ ملزموں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ 25 اکتوبر کی رات تقریباً سوا دس بجے پیش ایا تھا۔ سبھی ملزموں نے بدھ وہار پوجا سنٹر میں گھس کر پٹاخے پھوڑے اوروہاں لگی بابا صاحب کی مورتی کو نقصان پہنچایا۔الزام ہے کہ وملیش کمار، بابولال بھارتی، رامکشور، منی رام، رماکانت اور رادھے شیام بھارتی نے منع کیا تو ملزموں نے انہیں ذات پر منبی گالیاں دیتے ہوئے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی۔ ڈپٹی ایس پی کرم ویر سنگھ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔جاّنچ کے بعد کاروائی کی جائے گی۔






