لکھنؤ: مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ 




رات میں سوتے وقت کچھ لوگوں نے جالی کاٹ کر کمرے کا دروازہ کھولا بعد ازاں ان پر قاتلانہ حملہ کر دیا، جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

لکھنؤ : اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں مسجد کے امام پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔

تعجب کی بات ہے کہ جس مسجد پر حملہ ہوا، وہ ایکو گارڈن کے سامنے کینٹ سی او دفتر سے محض چند قدم کی دوری پر ہے، اور یہاں پر لوگوں کا مسلسل آنا جانا بنا رہتا ہے۔

حملے میں زخمی عبدالمقیم نامی مسجد کے امام نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کے دوران بتایا کہ رات میں سوتے وقت کچھ لوگوں نے جالی کاٹ کر کمرے کا دروازہ کھولا بعد ازاں ان پر قاتلانہ حملہ کر دیا، جس میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے امام کو ہسپتال میں داخل کرایا، فی الحال انہیں لکھنو ٹراما سینٹر میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے اس معاملے میں کسی کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں کیا ہے۔ فی الحال حملے کے وجوہات کا علم نہیں ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *