یورپی یونین ممبران پارلیمنٹ کے کشمیر دورے پر بولے اویسی

مسلمانوں سے نفرت کرنے اور ہٹلر کے چاہنے والوں کو بلایا
نئی دہلی،30اکتوبر( آئی این ایس انڈیا )
یورپی یونین کے ممبران پارلیمنٹ کے کشمیر کا دورہ کرنے پر اسد الدین اویسی نے مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ کون لوگ ہیں؟ انہیں کیوں بلایا گیا ہے؟ مسلمانوں سے نفرت کرنے والے اور ہٹلر کو چاہنے والوں کو بلایا گیا ہے۔یہ کون لوگ ہیں؟ انہیں کیوں دکھانا ہے؟ یہ سرکاری وفد نہیں ہے۔ جب سرکاری وفد نہیں ہے تو کیوں بلایا گیا؟ جو مسلمان اور اسلام سے نفرت کرتے ہیں اور ہٹلر کو چاہنے والے ہیں، انہیں بلایا گیا ہے۔ ان میں سے کئی ایم پی ہیں، جو ہٹلر کوچاہتے ہیں، فاشسٹ ہیں۔ آپ ان کوبلا رہے ہیں، انہیں دکھا رہے ہیں۔ ان کو اپنا دوست سمجھ رہے ہیں۔ آپ دنیا کو کیا بتا رہے ہیں؟ آپ ملک کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کشمیریوں کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ یہ تو ان کو فیصلہ کرنا ہے۔ اتنی بڑی غلطی۔ یہ تو حکومت کو جواب دینا ہے کہ یہ کون لوگ ہیں۔ یہ ذاتی دورے پر آئے ہیں۔ کسی این جی او نے بلایا ہے، یہ این جی او کون سا ہے؟ ‘وہیں کشمیر دورے پر گئے یورپی ممبران پارلیمنٹ نے بدھ کو پریس کانفرنس کر کے اپنے دورے کو لے کر اٹھ رہے سوالات کا جواب دیا۔ ان ممبران پارلیمنٹ نے کہا کہ ان کے اس دورے کو غلط نقطہ نظر سے دیکھا گیا۔ وہ تو یہاں حقیقت کو جمع کرنے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ ان ممبران پارلیمنٹ نے دائیں بازو کے نظریات کے ہونے کی اپوزیشن کے حملوں پر کہا کہ وہ فاشسٹ نہیں ہیں۔ اگر فاشسٹ ہوتے تو عوام انہیں نہیں منتخب کرتی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دہشت گردی سے کسی ملک کو تباہ نہیں ہونے دے سکتے۔اس پریس کانفرنس میں کس کس میڈیا گروپ کو بلایا گیا یہ تو صاف نہیں ہے لیکن مقامی اخبار اور صحافیوں کو اس پریس کانفرنس کے لئے نہیں بلایا گیا۔ ایک ممبر پارلیمنٹ نے کہا کہ اگر انہیں یہاں آنے کی اجازت ہے تو اپوزیشن لیڈروںو کو بھی اجازت ملنی چاہئے۔ بتا دیں ممبران پارلیمنٹ ہ گروہ جب وادی کے دورے پر تھا تو بند کے درمیان وادی اور شہر کے مختلف حصے میں لوگوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔ جموںو کشمیر کے چیف سکریٹری بی وی آر سبرامنیم اور پولیس کے سربراہ دلباغ سنگھ نے وادی اور جموں کشمیر کے دوسرے حصے میں حالات پر وفد کو آگاہ کرایا۔ وفد نے ایک پانچ ستارہ ہوٹل میں نو منتخب پنچایت ارکان اور کونسلر سمیت عام لوگوں سے بھی بات چیت کی۔ شہر میں موسم سرما کے درمیان کچھ ممبران پارلیمنٹ نے ڈل جھیل میں شکارے کا بھی لطف اٹھایا۔

SHARE