یوپی پولیس عوام کو پریشان کررہی ہے،لیکن حکومت کے کان میں جوں تک نہیں رینگ رہی:پرینکا گاندھی

نئی دہلی،30اکتوبر( آئی این ایس انڈیا )
کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے اتر پردیش کے خراب قانون ونظام کو لے کر یوگی آدتیہ ناتھ حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ پرینکا گاندھی نے الزام لگایا کہ ریاست کی پولیس عوام کو پریشان کر رہی ہے لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے ریاست کے پرتاپ گڑھ کے ایک واقعہ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ اتر پردیش پولیس مجرموں پر مہربان ہے لیکن ہر روز شہریوں کو پریشان کرنے میں ماہر ہے۔ پرتاپ گڑھ کے ستیہ پرکاش شکلا کا خاندان بتا رہا ہے کہ ان کو بچوں کے سامنے کس طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ پرینکا نے الزام لگایاکہ ہاپوڑ میں اس طرح کا ایک واقعہ ہواتھا۔ لیکن بی جے پی حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔بتا دیں کہ اس سے پہلے بھی کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی واڈرا نے اتر پردیش میں قانون کے علاوہ حالات کو لے کر یوگی حکومت کی تنقید کی تھی اور جرائم روکنے میں ناکام رہنے کا الزام لگایا تھا۔ کانگریس جنرل سکریٹری نے ریاست میں بڑے مجرمانہ واقعات کی شہ سرخیوں کی تفصیلات بھی شیئر کیاتھا۔ ان میں ہندو سماج پارٹی کے سربراہ کملیش تیواری کے قتل کا بھی ذکر تھا۔

SHARE