ریاض(ایم این این)
عودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 33 دنوں کے دوران 77 ہزار سے زائد غیر ملکی سیاحوں کی آمد ہوئی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ سب سے زیادہ چینی شہریوں نے سیاحتی ویزے حاصل کیے۔ ان کی تعداد 17 ہزار988 ہے۔ مجموعی طور پر چینی سیاحوں کی شرح 23.3 فیصد رہی۔
وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ دوسرے نمبر پر آنے والے سیاحوں کا تعلق برطانیہ سے تھا جہاں سے 17 ہزار 777 افراد مملکت آئے۔ ان کی شرح 23 فیصد رہی۔
وزارت کے مطابق تیسرے نمبر پر امریکی سیاح تھے جن کی تعداد 8 ہزار 926 تھی، چوتھے نمبر پر ملائشیا ہے جہاں سے آنے والے سیاحوں کی تعداد سات ہزار سے زائد ہے، پانچویں نمبر پر فرانس، اس کے بعد قازقستان، پھر جرمنی اور آخر میں آسٹریلیا رہا۔
وزارت نے کہا ہے کہ ان ممالک کے علاوہ 11 ہزار 693 سیاحتی ویزے دیگر ممالک کے شہریوں کو جاری ہوئے ہیں۔
وزارت نے بتایا ہے کہ اب تک مجموعی طور 77 ہزار 69 ویزے جاری کیے گئے ہیں۔