جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ۔پانچ مرحلے میں ہوگا الیکشن ۔پہلا مرحلہ 30 نومبر کو

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
الیکشن کمیشن نے جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کے لیے تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلا مرحلے کے لیے پولنگ 30 نومبر، دوسرے مرحلے کے لیے 7 دسمبر، تیسرے مرحلے کے لیے 12 دسمبر، چوتھے مرحلے کے لیے 16 دسمبر اور پانچویں مرحلے کے لیے پولنگ 20 دسمبر کو ہوگی۔ پہلے مرحلے میں 13 سیٹوں کے لیے، دوسرے مرحلہ میں 20 سیٹوں کے لیے، تیسرے مرحلے میں 17 سیٹوں کے لیے، چوتھے مرحلہ میں 15 سیٹوں کے لیے اور آخری مرحلہ میں 16 سیٹوں کے لیے انتخاب کرائے جائیں گے۔ نتیجوں کا اعلان 23 دسمبر کو ہوگا۔