نئی دہلی (ملت ٹائمز)
حضرات صحابہ کرام کی زندگی امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ اور آئیڈیل ہے ۔ وہ سب کے سب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے براہ راست فیض یافتہ تھے ۔ ان کی شان میں ذرہ برابر بھی گستاخی آخرت کی تباہی کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ انہوں نے اپنی زندگی اسلام کی نشرواشاعت کیلئے وقف کردی تھی اور پوری دنیا میں اسلام کو پھیلانے کا عظیم فریضہ انجام دیا ۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ شب طلبہ دارالعلوم دیوبند سے خطاب کرتے ہوئے مولانا توقیر احمد قاسمی نے کیا ۔
دارالعلوم دیوبند میں شعبہ انگریزی کے صدر اور مصنف مولانا توقیر احمد قاسمی نے دورانِ خطاب یہ بھی فرمایا کہ حبِّ آلِ رسول کی آڑ لے کر شانِ صحابیت کو مجروج کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے ، جو لوگ ایسا کر رہے ہیں اللہ تعالٰی انہیں عقل و شعور عطا فرمائے۔ تفصیلات کے مطابق یہ پروگرام دارالعلوم دیوبند میں طلبہ مہاراشٹرا کی انجمن بزمِ اطہر نے منعقد کیاتھا۔
پروگرام اور بھی کئی اہم شخصیات نے خطاب کیا پھر حضرت مولانا توقیر احمد صاحب قاسمی ہی کی دعا پر جلسہ کا اختتام ہوا۔






