پرینکا گاندھی کی بھی ہوئی جاسوسی، کانگریس نے حکومت کی خاموشی پر اٹھایا سوال




نئی دہلی: (ملت ٹائمز) کانگریس پارٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی کو وہاٹس ایپ کی جانب سے ایک ٹیکسٹ میسیج ملا تھا۔ اس پیغام میں ان کے فون کو ہیک کرنے کے بارے میں جانکاری دی گئی تھی۔

ایک پریس کانفرنس میں رندیپ سرجے والا نے بتایا کہ ‘پرینکا گاندھی کو وہاٹس ایپ کے ذریعے ایک میسیج موصول ہوا تھا جیسے ان لوگوں کو ملا تھا جن کے فون اسپائی ویئر کے حملے کا شکار ہوئے ہیں۔’سرجے والا نے یہ نہیں بتایا کہ پرینکا گاندھی کو کب یہ پیغام ملا تھا۔ انہوں نے یہ بھی نہیں بتایا کہ کانگریس اتنے دنوں تک اس معاملے پر خاموش کیوں رہی۔کانگریس نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ ‘اس نے 2019 کے عام انتخابات سے قبل صحافی اور سیاست داں کی جاسوسی کے لیے اسرائیل کی این ایس او کمپنی کا سہارا لیا’۔سرجے والا نے کہا کہ ‘بی جے پی حکومت کے ذریعے غیرقانونی اور غیر آئینی طریقے سے لوگوں پر نظر رکھنے کا انکشاف ہوا ہے۔’

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *