دربھنگہ میں ملی کونسل کی انتخابی میٹنگ، متعدد نوجوان کو ضلعی سطح پر سونپی گئی ذمہ داریاں 11 نومبر کو پورے ملک میں آل انڈیا ملی کونسل یوم تعلیم منائے گی: مولانا انیس الرحمان قاسمی




دربھنگہ:  ( پریس ریلیز ) قومی وملی مفادات کے تحفظ کے لئے ہمیں پوری اجتماعیت اور قوت ارادی سے کام کرتے ہوئے نئی نسل کے لئے مستحکم راہیں طے کرنی ہونگی اور انہیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس بھی دلانا ہوگا تاکہ وہ مکمل خود اعتمادی کے ساتھ ان راہوں پر چل کر اپنے مستقبل کی تعمیر میں پہل کر سکیں یہ باتیں آج ڈان باسکو اسکول دربھنگہ کے کانفرنس ہال میں آل انڈیا ملی کونسل کی ضلع سطحی انتخابی میٹنگ کے موقع پر کونسل کے قومی نائب صدر اور امارت شرعیہ کے سابق ناظم مولانا انیس الرحمان قاسمی نے کہی انہوں نے کہا کہ ملک کے موجودہ حالات اگرچہ بڑے حساس ہیں اور سیاسی مفادات کے تحفظ کے لئے یہاں کی فضا میں نفرت وتعصب کا زہر گھولنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے مگر میں آپ سے کہنا چاہوں گا کہ نفرت کا مقابلہ نفرت سے ہر گز نہیں کیا جا سکتا بلکہ مایوسی وافسردگی کے اس ماحول کو بدلنے کے لئے ہمیں ہر طرف محبت کے دیپ جلانے ہوں گے اور ملکی سطح پر اتحاد واتفاق کے قیام کی جدو جہد کرنی ہوگی،انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا یہ نہیں ہے کہ ہم حالات کی سنگینی کے سامنے سر جھکا کر اپنے منصوبے کو فراموش کردیں یا تھک ہار کر بیٹھ جائیں بلکہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان حالات کا اسی جذبے سے مقابلہ کریں جس جذبے کا مظاہرہ ہم نے پہلے بھی کیا ہے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں سے احساس کمتری کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ ملی کونسل نے اپنے قیام سے لے کر آج تک تاریخ کے ہر دور ملک میں قیام امن کو یقینی بنانے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے میں اپنا کلیدی کردار نبھایا ہے اس لئے ہماری قومی وملی ذمہ داری ہے کہ ہم بابری مسجد سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں اور جذبات میں کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے امان وامان میں خلل پڑتا ہو انہوں نے کہا کہ ہم عدالت پر مکمل بھروسہ رکھتے ہیں اس لئے ہمیں امید ہے کہ جو بھی فیصلہ آئے گا اس سے ملک کے اندر خوشگوار تبدیلی آئے گی،ابھی امت کو طویل منصوبہ بندی کی ضرورت ہے اس لئےکونسل نے مشن 2050 کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ کونسل کی یہ کوشش ہوگی کہ نئی نسل میں ملک کے اندر کوئی بھی ناخواندہ نہ رہے،مولانا انیس الرحمان قاسمی نے کہا کہ کونسل کے بینر تلے 11 نومبر کو پورے ملک میں پورے اہتمام سے یوم تعلیم کے طور پر منایا جائے گا تا کہ نئی نسل کو مولانا آزاد کے عملی کردار سے واقف کرایا جاسکے،میٹنگ کے آغاز میں کونسل کے ریاستی کارگزار سکریٹری مولانا نافع عارفی نے کونسل کا تعارف کراتے ہوئے اس کے مقاصد تفصیل سے بیان کئے اور کہا کہ قاضی مجاہد الاسلام قاسمی علیہ الرحمہ نے اس پلیٹ فارم سے جو منصوبہ بندی کی تھی ضرورت اس بات کی ہے کہ اس کو پایہ تکمیل تک لے جانے کی عملی فکر کریں،قابل ذکر ہے کہ اس انتخابی میٹنگ میں مولانا اعجاز احمد کو صدر،مولانا صفی الرحمان اور سید انور حسین عابدی ڈائریکٹر ڈان باسکو اسکول دربھنگہ کو نائب صدر،مولانا مظفر احسن رحمانی کو جنرل سکریٹر اور مولانا آفتاب غازی، ڈاکٹر رضوان قاسمی اور ڈاکٹر عقیل احمد کو سکریٹری نامزد کیا گیا جبکہ مولانا ارشد فیضی قاسمی کونسل کے ترجمان بنائے گئے،اور مولانا شافع عارفی،مولانا شہاب الدین، مولانا منور راہی،حسان احمد، مولانا علاء الدین قاسمی،مولانا صہیب عالم رحمانی،عبدالعلام، محمد ارشد علی نگر،رحمت اللہ عارفی اور صلاح الدین مہدولی وغیرہ کو رکن نامزد کیا گیا ۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *