آر ایس ایس رہنماؤں سے ملاقات کے بعد جامعہ ہمدرد کے وی سی نے بھی بابری مسجد ہندو فریق کو سونپ دینے کی وکالت کی




نئی دہلی: (ایم این این) معروف سائنسداں اور جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر پدم شری احتشام حسنین نے کہا ‘ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی اور ان کے پیغامات کو دھیان میں رکھ کر میری ذاتی رائے ہے کہ بابری مسجد ان کے حوالے کردیں’۔
ملک بھر میں اپنی سائنسی خدمات کے لیے معروف پدم شری احتشام حسنین نے بابری-ایودھیا ملکیت معاملہ میں متوقع فیصلہ سے قبل ایک بڑا بیان دیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ سہیل اختر قاسمی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بابری تنازع پر میری ذاتی رائے ہے کہ زمین ان کے حوالے کر دیا جائے۔’فیصلہ موافق ہو تو بھی بابری ان کے حوالے کردیں’انہوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی رحم دلی کے واقعات سے بھری ہے، اگر ہم اسلام کے سچے پیروکار ہیں، تو ان (ہندو فریق) سے کہا جائے کہ اگر تمہارا یقین ہے کہ بابری ان کی مقدس جگہ ہے، تو لے لیجئے یہ زمین، لیکن یہ شرط بھی ہو کہ اس کے بعد اس طرح کے کوئی مطالبات سامنے نہ آئیں۔واضح رہے کہ کل جامعہ ہمدرد کے وائس چانسلر احتشام حسنین دانشوروں کے اس وفد میں شامل تھے، جس نے آر ایس ایس کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *