اگر این آر سی نافذ کی جاتی ہے تو میں اپنا ڈوکومینٹ جمع نہیں کروں گا ۔ سڑکوں پر نکل کر اس بل کی مخالفت کیجئے :کنن گوپی ناتھ

آپ سب سڑکوں پر نکلیں اور این آرسی بل کی مخالفت کریں ، احتجاج اور پروٹیسٹ جمہوریت کی طاقت ہے ۔ 543 سیٹ لاکر بھی اگر کوئی پارٹی سرکار بناتی ہے تو وہ عوام سے بڑی طاقت نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام کے خلاف جاسکتے ہی

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
ملک میں این آرسی نافذ کی جاتی ہے تو آدھے سے زیادہ ہندوستانی غیر ملکی ہوجائیں گے کیوں کہ بیشترلوگوں کے پاس 1971 اور 1951 سے پہلے کا دستاویز اور آئی ڈی کارڈ نہیں ہوگا ۔ جولوگ شہروں میں رہتے ہیں ،تعلیم یافتہ ہیں ممکن ہے ان کے پاس دستیا ب ہوجائے لیکن جو دیہاتوں اور گاﺅں میں رہتے ہیں ،غریب اور مزدور پیشہ لوگ ہیں ان کے پا س یہ سب کچھ نہیں ہوتاہے ۔ اس لئے اگر ایسا ہواتو وہ سب کے پریشان ہوجائیں گے ۔ یہ بات معروف آئی اے ایس آفیسر کنن گوپی ناتھ نے گذشتہ دنوں دہلی کے تال کٹورہ اسٹڈیم میں کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے پروگرام سے خطاب کے دوران کہی ۔ انہوں نے کہاکہ آپ سب سڑکوں پر نکلیں اور این آرسی بل کی مخالفت کریں ، احتجاج اور پروٹیسٹ جمہوریت کی طاقت ہے ۔ 543 سیٹ لاکر بھی اگر کوئی پارٹی سرکار بناتی ہے تو وہ عوام سے بڑی طاقت نہیں ہوسکتی ہے اور نہ ہی عوام کے خلاف جاسکتے ہیں ۔ کئی سارے بلوں کو احتجاج کے ذریعہ ہم نے روکا ہے اس کیلئے بھی سڑکوں پر نکلیں اور احتجاج کریں ۔اس موقع پر انہوں نے دہلی پولس کے احتجاج پر بھی طنز کرتے ہوئے کہاکہ جوپولس احتجاج کرنے سے روکتی تھی آج وہ خود اپنے لئے احتجاج کرکے انصاف مانگ رہی ہے کیوں کہ اسے معلوم ہے کہ جمہوریت میں انصاف کیلئے احتجاج ضروری ہے ۔

کنن گوپی ناتھ نے کہاکہ کسی کو خوف زدہ ہونے کی ضرروت نہیں ہے ۔ میرا وعد ہ ہے کہ اگر ملک میں این آر سی نافذ ہوگی تو میں اپنا ڈوکومینٹ جمع نہیں کروں گا اور سڑکوں پر نکل کر اس کے خلاف احتجاج کروں گا ۔
کنن نے کشمیر کے مسئلہ پر بھی سرکار کی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہاکہ ہم نے اسی وجہ سے استعفی دیاتھاکہ بغیر اجازت کے دیش کے حصہ سے سرکار نے بنیای حق چھین لیاہے ۔ ان کی آزادی سلب کرلی ہے ۔ کنن نے طلبہ سے نصیحت کی یو پی ایس سی کی تیاری کریں اور سسٹم کا حصہ بنیں ،میرے استعفی سے مایوس ہونے کی ضرروت نہیں ہے ،آپ سسٹم میں جائیں گے تب ہی آپ کو میری طرح کبھی استعفی دینے کا موقع ملے گا ۔
واضح رہے کہ کنن گوپی ناتھ کشمیر سے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد یہ کہتے ہوئے استعفی دے دیاتھا کہ میں اس سسٹم کا حصہ نہیں بن سکتاجہاں اپنے ہی دیش کے کچھ لوگوں کی آزادی سلب کرلی گئی ہے ۔ کنن گذشتہ بدھ کو ایک چارج شیٹ بھی بھیجا گیا ہے

SHARE