نئی دہلی: آج جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سی آئی ٹی ہال میں میلاد النبی کی مناسبت سے سیرت النبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں متعدد علما اور دانشوران نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغازاشرف رضا نے کلام پاک کی تلاوت سے کیا، جبکہ نظامت کے فرائض شاہد رضا خان نے انجام دیئے پھر مہتاب خان علیمی، معراج احمد، وسیم احمد اور انتظار نے حمد و نعت کا گلدستہ پیش کیا اس کے بعد سیرت النبی کے حوالے سے گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا۔
واضح رہے کہ یہ پروگرام پروفیسر وہاج الدین علوی کی سرپرستی اور پروفیسر مشاہد عالم رضوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ جب کہ مقرر خصوی کی حیثیت سے جامعہ ہمدرد کے استاذ مفکر اسلام ڈاکٹر سید فضل الرحمن نے شرکت کی۔ پروفیسر وہاج الدین علوی نے اپنے خطاب میں اس کانفرنس کی اہمیت اور ذکر رسول کی برکت پر جامع گفتگو کی اور اسے دنیائے انسانیت کے لیے عظیم تحفہ بتایا۔ پروفیسر مشاہد عالم رضوی نے اپنے صدارتی کلمات سے سامعین کو مستفیض کیا اور سیرت النبی کے مختلف گوشوں پر روشنی ڈالی۔ مقرر خصوصی کے طور پر تشریف لائے ڈاکٹر سید فضل الرحمن نے سیرت النبی پر بہت ہی فکر انگیز اور پر مغز تقریر کی۔ انھوں نے اپنے خطاب میں میلاد النبی کے فضائل و مناقب پر مدلل گفتگو کی اور میلاد النبی کو عالم انسانیت کے لیے عید کا دن قرار دیا۔ نیز نبی پاک ﷺ کی زندگی اور ان کے احوال و آثار اور سیرت طیبہ پر تفصیلی گفتگو کی جن سے سیرت کے بہت سے پہلو روشن ہوئے۔
سیرت النبی کانفرنس کے کنوینر عبدالباری برکاتی، شکیل اختر اور ارشاد عالم نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ ملیہ اسلامیہ میں یہ اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس کی کامیابی کا سہرا طلبہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سر ہے۔ اس پروگرام کی تیاری میں جامعہ کے طلبا کئی دنوں سے مصروف تھے جو کہ نہایت کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جامعہ کے ڈپٹی پراکٹرپروفیسر محمود عالم، ڈاکٹر رفیع اللہ خان،مولانا انظار مصباحی ڈاکٹر ذاکر حسین لائبریری، مولانا معراج احمد مصباحی، ڈاکٹر انصار، مولانا ابرار علیمی، سید رضا کے علاوہ دہلی یونیورسٹی اور جواہرلال نہرویونیورسٹی کے طلبا و دانشوران اور علمائے کرام نے خاص طور پر کثیر تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔

Leave a Reply