اتر پردیش، بہار، دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں سیکورٹی سخت، کئی مقامات پر انٹرنیٹ بند

لکھنو(ایم این این) آج سپریم کورٹ بابری مسجد اور رام جنم بھومی اراضی تنازعہ پر تاریخی فیصلہ سنانے والا ہے اور اس کے پیش نظر ملک کی مختلف ریاستوں میں سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایک طرف جہاں ایودھیا کو پوری طرح سے چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا ہے، وہیں بہار، راجستھان اور مدھیہ پردیش جیسی ریاستوں میں ڈرون کیمرے سے حالات پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔ دہلی اور اتر پردیش کے سبھی اسکولوں و کالجوں میں چھٹی کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اور جامعہ ملیہ اسلامیہ میں 11 نومبر تک سبھی کلاسز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

SHARE