سپریم کورٹ کے فیصلہ کے خلاف سڑکوں پر نکلے مسلمان ۔ بابری مسجد کی زمین مندر کیلئے سونپ دینے پر شدید احتجاج

کوچی (ملت ٹائمز)
اجودھیا تنازع پر آئے سپریم کورٹ کے یکطرفہ فیصلہ کی مخالفت شروع ہوگئی اور اس سلسلے میں کیرالہ میں آج مسلمانوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج درج کرایاہے ۔ پاپولرفرنٹ آف انڈیا کے بینرتلے کیرالامیں مسلمانوں آج احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے بابری مسجد ۔رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو غلط ٹھہراتے ہوئے کہاکہ آستھا کی بنیاد پر ہے ،دلیل اور شواہد کو نظر انداز کیاگیاہے ۔مسلمانوں کو سپریم کورٹ سے انصاف کی امید تھی لیکن سپریم کورٹ نے مسلمانوں کو مایوس کردیا ۔ مظاہرین نے کہاکہ سپریم کورٹ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے اور بابری مسجد کی زمین مسلمانوں کوواپس کرے ۔ان کا کہناتھا کہ جب سپریم کورٹ نے تسلیم کرلیاہے کہ بابرکے زمین کوئی بھی مندر توڑ کر مسجد نہیں بنائی گئی تھی ،یہاں نماز ہوتی رہی ہے اور 1949 میں مورتی رکھی گئی تھی رام پرکٹ نہیں ہوئے تھے پھر کس بنیاد پر سپریم کورٹ بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ سنادیاہے ۔