سپریم کورٹ کے فیصلے خلاف رویو پٹیشن دائر کر نے کا فیصلہ بہتر قدم، خواتین پرسنل لاء بورڈ نے بھی خیر مقدم کیا

لکھنو: (ملت ٹائمز) خواتین پرسنل لاء بورڈ کی صدر شائستہ عنبر نے آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے کہ بابری مسجد – رام مندر تنازع پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف بورڈ نظر ثانی کی درخواست دائر کرے گا اور بدلے میں پانچ ایکڑ زمین اسے قبول نہیں ہے۔
ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے شائستہ عنبر نے کہا کہ جب مسجد کے سارے ثبوت کو کورٹ نے تسلیم کیا ہے تو پھر اس نے مندر کیلئے وہ جگہ کیوں دی ہے۔ ہم سپریم اس فیصلے کے خلاف ہیں اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے ریوویو پٹیشن دائر کر نے کا فیصلہ کرکے بہتر قدم اٹھایا ہے۔