قابل ذکر ہے کہ منگل کے روز گوتم بدھ نگر میں ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ آفس میں آگ لگ گئی تھی جس میں ہوم گارڈ کے سیلری ماسٹر رول سمیت گھپلے سے متعلق دیگر اہم دستاویزات جل کر خاکستر ہوگئے۔
لکھنؤ: نوئیڈا میں ہوم گارڈ ڈیوٹی گھوٹالہ سے متعلق دستاویزات کے جل کر خاکستر ہوجانے کے معاملے میں اترپردیش پولس کی جانب سے اعلی سطحی جانچ کی سفارش کے درمیان بدھ کے روز گوتم بدھ نگر پولس نے اسکیم کے تعلق سے پانچ ہوم گارڈ افسران کو گرفتار کیا ہے۔
یو پی ڈی جی پی او پی سنگھ نے بدھ کو کہا کہ منگل کے روز گوتم بدھ نگر میں ضلع کامنڈنٹ ہوم گارڈ دفتر میں آگ لگنے کی وجوہات کی جانچ کے لئے اعلی سطحی جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کی ذمہ داری گجرات کی ایک فورینسک ٹیم کو دی گئی ہے، جو کہ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگائے گی۔ او پی سنگھ نے مزید کہا ’’حکومت نے ہوم گارڈ ڈیوٹی معاملے کو کافی سنجیدگی سے لیا ہے اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ بذات خود اس پورے معاملے کو دیکھ رہے ہیں۔
وہیں ایس ایس پی گوتم بدھ نگر ویبھو کرشنا نے ریاستی پولس ہیڈکوارٹر کو بدھ کے روز بھیجے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ ڈویژنل کمانڈنٹ ہوم گارڈ رام نارائن چورسیا،اسسٹنٹ کمپنی کمانڈر ستیش، پلاٹون کمانڈر منٹو ستویش اور شیلندر کو ہوم گارڈ ڈیوٹی اسکیم کے معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے

Leave a Reply