اجودھیا فیصلہ غیر واضح اور افسوسناک،نظر ثانی کی درخواست حق بجانب:مسلم لیگ

نئی دہلی (ملت ٹائمز)
انڈین یونین مسلم لیگ کا ایک اعلیٰ سطحی وفد آج کانگریس کی صدر سونیا گاندھی سے ان کے گھر پر ملا اور زائد از قومی امور پر تبادلہ خیال کے دوران اس بات پر زور دیا کہ فرقہ پرست طاقتوں کے نفرت انگیز عزائم سے ملک کو بچانے اور کانگریس کی قیادت میں سیکولر طاقتوں کو منظم کرنے میں یو پی اے سرگرم کردار ادا کرے۔وفد کے قائداور مسلم لےگ کے قومی صدر پروفیسر قادر محی الدین نے بتایا کہ اس ملاقات میں اجودھیا فیصلے ، کشمیر کے معاملے ، اقتصادی امور اور دلتوں اور اقلیتوں کی خستہ حالی پر تشویش ظاہر کی گئی۔انہوں نے کہا کہ محترمہ نے قومی امور پر مسلم لیگ اور کانگریس کی دہائیوں سے چلے آرہی مفاہمت کی تائید کی۔پروفیسر قادر نے اجودھیا فیصلے کو غیر واضح اور افسوسناک بتایا اور کہا کہ نظر ثانی کی درخواست اسی سب سے داخل کی گئی ہے۔کشمیر کے تعلق سے بھی انہوں نے اس بات پر افسوس ظاہر کیا کہ کشمیریوں کو ان کے گھر میں درانداز سمجھا جا رہا ہے۔اس ملاقات میں لیگ کے وفد میں مسٹر پی کے کنہالی کٹی، ای ٹی محمد بشیر، پی وی عبدالوہاب سمےت دہلی پردےش صدر مولانا نثار احمد نقشبندی ،عمران اعجاز جنرل سکرےٹری ،مدثر الحق ،شہزااحمد ےوتھ کنوےنر ،اتےب خان ،اےم اےسفیصل کنوےنر،قومی سکرےٹری خرم عمر انےس وغےرہ شامل تھے