ممبئی (ملت ٹائمز) مہاراشٹر میں حکومت سازی کے حوالہ سے جمعہ کے روز کانگریس، این سی پی اور شیوسینا کا ایک اہم اجلاس ہوا، جس کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ صوبہ کے اگلے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے ہی ہوں گے۔ اجلاس سے باہر آنے والے شرد پوار نے کہا کہ شیوسینا کے سربراہ ادھاو ٹھاکرے کو مہاراشٹرا کا اگلا وزیر اعلی بنانے پر بحث ہوئی ہے اور اجلاس کل بھی جاری رہے گا۔ کل تینوں جماعتیں مشترکہ پریس کانفرنس کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ بات چیت ہنوز جاری ہے اور کل یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ گورنر سے کب ملاقات کرنی ہے۔
مسلمانوں کی معروف تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ایک ٹوئٹ کر کے کہاہے کہ این سی پی کانگریس اور شیوسینا کی اتحادی حکومت سے مسلمانوں کو بہتری کی امید ہے کیوں کہ انہوں نے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کا وعدہ کیا ہے ۔

Leave a Reply