مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی اور ان کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر ،فیس بک اور وہاٹس وغیرہ پر اہل علم اور بزرگان دین سے مولانا کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاءکی اپیل کی ہے
ہوجائی (ملت ٹائمز)
اے آئی یو ڈی ایف کے صدراور آسام کے ڈھبری لوک سبھا سے ایم پی مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی ہے ۔ وہ آبائی وطن ہوجائی کے ہما ہسپتال میں زیر علا ج ہیں جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مسلسل لگی ہوئی ہے ۔ مولانا اجمل کے سکریٹری مولانا منظر بلال قاسمی نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ اتوار کی شب میں اچانک مولانا کی طبیعت بگڑ گئی جس کے فوری طور پر انہیں ہسپتال منتقل کیاگیا ۔ اس دوران طبعیت میں کچھ سدھا آیاتھا لیکن دوبارہ حالت خراب ہوگئی ہے ۔
مرکز المعارف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ سینٹر کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی اور ان کے چاہنے والوں نے ٹوئٹر ،فیس بک اور وہاٹس وغیرہ پر اہل علم اور بزرگان دین سے مولانا کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعاءکی اپیل کی ہے ۔
مولانا بدرالدین اجمل قاسمی گذشتہ ہفتہ دہلی پارلمینٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ جمعہ کے روزگھر جانے کے بعد سوموار کو دہلی آنے کا پروگرام تھا لیکن اچانک طبعیت خراب ہوگئی جس کے وجہ انہیں اپنا یہ سفر بھی ملتوی کرناپڑا ۔






