معروف عالم دین مولانا بدرالدین اجمل کی طبیعت میں سدھار

مرکز المعارف کے روح رواں مولانا بدرالدین اجمل صاحب

مولانا بدرالدین اجمل آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور آسام کے دھبری لوک سبھا سے ایم پی ہیں
ہوجائی (ملت ٹائمز)
معروف عالم دین اور لوک سبھا کے رکن مولانا بدرالدین اجمل کی طبعیت میں اب کچھ بہتری ہورہی ہے تاہم ابھی تک وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج ہیں اور ایک دو دن اور وہاں رہناپڑسکتاہے ۔ گذشتہ اتوار کو مولانا اجمل کی طبعیت شدید خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں فوری طور پر آبائی وطن ہوجائی کے ہما ہسپتال میں داخل کیاگیا جہاں دو دن بعد ان کی طبعیت میں کچھ سدھار آیا ہے۔
مولانا بدرالدین اجمل کے سکریٹری مولانا منظر بلال قاسمی نے ملت ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ الحمد للہ مولانا کی طبعیت میں اب سدھار ہے اور حالت بہتر ہورہی ہے تاہم ابھی وہ ہسپتال میں ہیں ایڈمٹ ہیں ۔ ڈسچارج کئے جانے کے سلسلے میں ڈاکٹروں نے ابھی تک کوئی بات نہیں کہی ہے ۔
مولانا اجمل کے قریبی اور ایم ایم ای آرسی ممبئی کے ڈائریکٹر مولانا برہان الدین قاسمی نے اس خبر پر اللہ تعالی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ہندوستان سمیت دنیا بھر میں مولانا کی صحت یابی کیلئے دعاءکا اہتمام کیا ۔
مولانا بدرالدین اجمل آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے قومی صدر اور آسام کے دھبری لوک سبھا سے ایم پی ہیں ۔ اجمل فاﺅنڈینش اور مرکز المعارف سمیت کئی این جی اوز کے چیرمین اور دارالعلوم دیوبند کی مجلس شوری کے رکن اور آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ کے ممبر بھی ہیں ۔