28 نومبر کو وزیر اعلیٰ عہدہ کا حلف لیں گے ادھو ٹھاکرے

 ممبئی : (ایم این این) شیوسینا کے سربراہ ادھو ٹھاکرے 28 نومبر کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لیں گے اور ریاست میں شیو سینا، این سی پی اور کانگریس کے اتحاد مہا وکاس اگھاڑی کی سربراہی میں حکومت تشکیل دیں گے۔

مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری نے ایک مکتوب میں کہا کہ ادھو ٹھاکرے کو جمعرات یعنی 28نومبر 2019 کو ممبئی میں واقع شیواجی پارک میں شام 6:40 بجے وزیر اعلی کا حلف دلایا جائے گا۔گذشتہ روز شیوسینا کانگریس اور این سی پی کے اراکین اسمبلی نے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی اور ادھو ٹھاکرے کو مہا اگھاڑی کے رہنما کے طور پر گورنر کو مکتوب دیا تھا۔ جس کے بعد بھگت سنگھ کوشیاری نے ہدایت جاری کی۔منگل کو ٹھاکرے کو متفقہ طور پر مہااگھاڑی کا لیڈر منتخب کیا گیا تھا۔بی جے پی کے رہنما دیویندر فڑنویس نے گذشتہ روز اپنا استعفی گورنر کو پیش پیش کردیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی ہے کہ بی جے پی کو فلور ٹیسٹ میں کامیاب ہونے کے لیے ارکان اسمبلی کی مطلوبہ تعداد کم ہے۔سپریم کورٹ نے بدھ کی شام 5 بجے سے قبل فڑنویس حکومت سے 288 رکنی اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کو کہا تھا۔واضح رہے کہ 23 نومبر کو صبح 8 بجے دیویندر فڑنویس نے وزیر اعلی کا حلف لیا تھا اور این سی پی رہنما اجیت پوار نے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لیا تھا۔