نئی دہلی: جنتادل (یو) کے سینئر لیڈر کے سی تیاگی نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی رکن پارلیمان پرگیہ ٹھاکر کی لوک سبھا کی رکنیت ختم کرنے کی جمعرات کو مانگ کی۔ کے سی تیاگی نے یہاں ایک بیان میں پرگیہ ٹھاکر کے ناتھورام گوڈسے کی شان میں قصیدے پڑھنے کی کوششوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان کی لوک سبھا کی رکنیت ختم ہونے سے لوگوں میں ایک پیغام جائے گا اور مستقبل میں کوئی رکن ایسا رویہ نہیں اختیار کرسکے گا۔
Leave a Reply