نئی دہلی29نومبر(آئی این ایس انڈیا)
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیرنریندر سنگھ تومر نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ کسانوں کے لیے قومی پالیسی (این پی ایف)کی دوبارہ جانچ کے لیے کسی ایکسپرٹ کمیٹی(ماہرین کی کمیٹی) قائم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔داخلی ا±مور کی وزارت کے تحت قومی جرائم ریکارڈس بیورو (این سی آر بی) نے اپنی اشاعت بعنوان”ہندوستان میں حادثاتی اموات اور خودکشیاں“(اے ڈی ایس آئی) میں خودکشیوں پر معلومات مرتب کی ہے اور اسے پھیلایا ہے۔ خودکشیوں پر یہ رپورٹیں سال 2016 سے اس کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔






