درندگی کا ایک اور شرمناک واقعہ، چھ سال کی بچی کا ریپ کے بعد قتل






علی گڑھ/راجستھان: (ایم این این) ریاست راجستھان کے ضلع ٹونک کے علی گڑھ تھانہ علاقے میں ایک چھ برس کی بچی کا ریپ کرنے کے بعد قتل کر دیا گیا۔
ملک بھر میں ریپ کے واقعات کو روکنے کے لیے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اس دوران راجستھان کے ضلع ٹونک میں ایک چھ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، چھ سالہ معصوم کی پہلے عزت لوٹی، پھر مار ڈالا بچی کی لاش ٹونک کے کھڑلی گاؤں سے برآمد ہوئی۔ بچی گزشتہ روز اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئی تھی۔ قتل کرنے والوں نے پہلے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اس کے بعد اسکول بیلٹ سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ضلع ہیڈکوارٹر میں واقع سعادت ہسپتال میں لایا گیا۔واضح رہے کہ بچی گزشتہ روز اسکول میں جاری کھیل پروگرام میں حصہ لینے کے لیے گئی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے گھر نہیں پہنچ سکی جس کے مدنظر بچی کے اہل خانہ نے ہر جگہ اسے تلاش کیا لیکن کہیں بھی پتہ نہیں چل سکا۔پولیس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا کہ بچی کے ساتھ پہلے ریپ کیا گیا اور اس کے بعد اسکول کے بیلٹ سے گلا دبا کر اسے مار دیا گیا۔پولیس نے جلد ہی ملزمین کو گرفتار کرنے کی بات کہی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *