جموں و کشمیر کی علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس کے نظر بند سربراہ و رکن پارلیمان ڈاکڑ فاروق عبداللہ اور ان کے بیٹے و ریاست کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ کو ہوائی جہاز سے سرینگر سے جموں منتقل کیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق دونوں سابق وزرا کو جموں کے بٹنڈی میں واقعہ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی رہائش گاہ میں رکھا جائے گا ان کی رہائس گاہ کو سب جیل میں تبدیل کیا جائے گا‘۔
قابل ذکر ہے کہ محبوبہ مفتی ابھی بھی سرینگر میں نظر بند ہیں۔
خیال رہے کہ ڈاکڑ فاروق عبداللہ اپنے ہی گھر میں نظر بند تھے جبکہ عمر عبداللہ ہری نواس میں نظر بند تھے۔واضح رہے کہ مرکزی حکومت نے 5 اگست کو دفعہ 370 کو منسوخ کر کے ریاست جموں و کشمیر کو دو مرکزی زیرانتظام علاقوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل جموں و کشمیر میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردیا گیا جبکہ کشمیر کے اعلیٰ سیاسی رہنماؤں کو بھی نظر بند کر دیا گیا۔

Leave a Reply